حیدرآباد

نظام آباد ٹاؤن کی سپر مارکٹ میں آتشزدگی

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔سمجھا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد ٹاؤن کے آریہ نگر کے ٹی مارٹ سپر مارکیٹ میں اتوار کی صبح آگ لگ گئی۔ یہ آگ دیکھتے ہی دیکھتے مکمل اسٹور میں پھیل گئی جس کی وجہ سے پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس و اقعہ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے تقریباً 2 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔سمجھا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔