حیدرآباد

اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی اسکیم ”اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو سالانہ مالی اعانت برائے سال 2023-24 کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی اسکیم ”اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو سالانہ مالی اعانت برائے سال 2023-24 کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سبسیڈی لون کی تمام درخواستوں کی منظوری کا مطالبہ
طاہربن حمدان صدرنشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی مقرر
آئی سیٹ، درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
تلنگانہ بھر سے پہلے دن 7.46 لاکھ درخواستیں وصول

شیخ لیاقت حسین ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں اس سلسلہ میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت درخواست گزار اپنی درخواست کے ساتھ

اکریڈیشن کی کاپی‘ بینک اکاؤنٹ نمبر معہ IFSC Code‘ پاس بک کی سلف اٹسٹیڈ کاپی‘ آدھار کارڈ‘ پیان کارڈ کی کاپیاں اور 15000 روپے اور 10,000 روپے کی ایڈوانس رسید‘ بل کی 3 کاپیاں‘ 15 مارچ 2024 تک

صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤز نامپلی‘ حیدرآباد میں داخل کریں۔

a3w
a3w