کھیل
ٹرینڈنگ

محمد رضوان سے بچوں جیسی غلطی ، اس طرح ہوگئے رن آؤٹ (ویڈیو وائرل)

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب بابر اعظم بھی رضوان کا آؤٹ کرنے کا انداز دیکھ کر حیران رہ گئے اور ناراضگی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

لاہور: پاکستان کے بلے باز محمد رضوان کے  رن آؤٹ ہونے کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ 44 رنز بنانے کے بعد بچکانہ انداز میں رضوان رن آؤٹ ہو گئے۔ رضوان کے رن آؤٹ ہونے کا انداز دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہربھجن سنگھ، ہندوستان کے کنگ اسپنر
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت

دراصل رضوان کے آؤٹ ہونے کا انداز دیکھ کر سوشل میڈیا پر میمز بننا شروع ہو گئے ہیں۔ بتادیں کہ جب رضوان رن لینے کے لیے بھاگے تو اُنہوں نے اسٹرائیک اینڈ کے قریب پہنچ کر اپنے قدم دھیمے کر لیے اور فیلڈر کو دیکھتے رہے، فیلڈر نے بروقت تھرو اسٹمپ کو کردیا، جبکہ رضوان کریز لائن سے بہت دور تھے پیچھے رہ گیا ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب بابر اعظم بھی رضوان کا آؤٹ کرنے کا انداز دیکھ کر حیران رہ گئے اور ناراضگی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

دراصل رضوان تھرو سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ جس کی وجہ سے ان کا پورا جسم ہوا میں رہا اور گیند اسٹمپ سے ٹکرا گئی اور اس طرح رضوان کو رن آؤٹ ہو کر پویلین جانا پڑا جب کہ بابر بھی رضوان کو اس طرح رن آؤٹ ہوتے دیکھ کر مایوس ہوئے۔

دوسری جانب میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے گروپ اے کے میچ میں نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مکمل رکنی ٹیم کے خلاف نیپال کا یہ صرف چوتھا ایک روزہ میچ ہے اور اس کا سامنا پہلی بار پاکستان سے ہو رہا ہے۔

a3w
a3w