شمال مشرق

بابا صدیقی کے قتل میں مطلوب ممبئی کا رہائشی سوجیت سشیل، پنجاب میں گرفتار

پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتے کے روز کہا کہ سوجیت قتل کی سازش میں ملوث تھا اور اسے تین دن پہلے ایک اور ملزم نتن گوتم سپرے کے ذریعے بابا صدیقی کے قتل کے منصوبے کی اطلاع ملی تھی۔

چندی گڑھ:  ممبئی پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں بابا صدیقی کے ہائی پروفائل قتل میں مطلوب ممبئی کے رہائشی سوجیت سشیل سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتے کے روز کہا کہ سوجیت قتل کی سازش میں ملوث تھا اور اسے تین دن پہلے ایک اور ملزم نتن گوتم سپرے کے ذریعے بابا صدیقی کے قتل کے منصوبے کی اطلاع ملی تھی۔ اس نے ہتھیاروں کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی۔ ڈی جی پی یادو نے کہا کہ سوجیت کو مزید تفتیش کے لیے ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔