انٹرٹینمنٹ

ممتاز گسا وی ڈانس ماسٹر کنکا راجو چل بسے

ممتاز گساوی ڈانس ماسٹر اور پدم شری ایوارڈ یافتہ کنکا راجو کا ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں دیہانت ہوگیا۔ وہ 83برس کے تھے۔

کریم نگر (پی ٹی آئی) ممتاز گساوی ڈانس ماسٹر اور پدم شری ایوارڈ یافتہ کنکا راجو کا ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں دیہانت ہوگیا۔ وہ 83برس کے تھے۔

متعلقہ خبریں
معروف عالم دین مولانا حافظ عرفان قادری کا انتقال

پیرانہ سالی سے مربوط امراض کی وجہ سے راجو، جمعہ کی شب چل بسے جبکہ ضلع کے موضع مرلاوی میں ہفتہ کے روز ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ راجو، گساوی ڈانس کی تربیت کا ایک اسکول چلا رہے تھے۔

گساوی، تلنگانہ کا مشہور فولک ڈانس ہے انہیں 2021 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے گساوی ڈانس ماسٹر کنکا راجو کے دیہانت پر گہرے دکھ کااظہار کیا اور کہا کہ کنکا راجو کو تلنگانہ کے قدیم رقص گساوی کو دنیا میں متعارف کرانے اور تلنگانہ کی ثقافت کے تحفظ کیلئے ان کے غیر معمولی فنکارانہ خدمات کیلئے جانا جاتا ہے۔

اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے سی آر نے بھی کنکاراجو کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی اور بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے بھی راجو کے دیہانت پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔