تلنگانہ

میونسپل کارپوریشن نظام آباد کے عہدیدار کے گھر پر دھاوا، كروڑوں روپے ضبط

انسداد رشوت ستانی محکمہ اینٹی کرپشن بیورو اے سی بی نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن دفتر کے سپرنٹنڈنٹ ڈی نریندر جو شعبہ ریونیو کے بھی انچارج تھے۔

حیدرآباد: انسداد رشوت ستانی محکمہ اینٹی کرپشن بیورو اے سی بی نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن دفتر کے سپرنٹنڈنٹ ڈی نریندر جو شعبہ ریونیو کے بھی انچارج تھے۔

ان کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے کروڑہا مالیت کے غیرمحسوب اثاثوں کا انکشاف کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ طلائی زیورات، جائیدادوں، املاک اور نقدی جن کی جملہ مالیت 6 کروڑ 70لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

اے سی بی ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ دفتر ڈی نریندر کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 2کروڑ 93 لاکھ روپئے نقدی رقم برآمد کرلی۔

نریندر کی اہلیہ اور ماں کے اکاونٹس سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپئے، 51 تولے طلائی زیورات اور 17 املاک کے دستاویزات جن کی مالیت ایک کروڑ 98لاکھ روپئے بتائی گئی، دستیاب ہوئے ہیں اور الماریوں سے 500 روپئے کے کئی بنڈلس ملے ہیں۔

ان بنڈلوں کی کرنسی کی گنتی کے لئے مشین کا استعمال کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ جملہ مالیت 6کروڑ 70لاکھ روپئے بتائی گئی۔ ملزم نریندر کو گرفتار کرکے حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

a3w
a3w