تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے سرکاری عمل کا آغاز

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے سرکاری عمل کا آغاز کردیا ہے۔ ریاست میں جاریہ سال کے اوآخر میں منعقد ہونا ہے۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے سرکاری عمل کا آغاز کردیا ہے۔ ریاست میں جاریہ سال کے اوآخر میں منعقد ہونا ہے۔

شفاف اور مؤثر انتخابی عمل کو یقینی بنانے کمیشن نے ریاستی حکومت کو ہدایت دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ ضلعی سطح پر ایسے عہدیداروں کا تبادلہ کردیا جائے جو ایک ہی عہدہ پر تین برس مکمل کرلیے ہیں اور انتخابات سے متعلقہ امور سے راست طور پر منسلک رہتے ہیں۔

یہ بھی اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تاسیس تلنگانہ کی دہائی تقاریب کے اختتام پر ریاستی اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کرسکتے ہیں تاکہ ماہ اکتوبر میں ہی انتخابات کو ممکن بناسکیں۔

یہ بھی ممکن ہے کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی بھی اپنی میعاد کی تکمیل سے قبل ہی اسمبلی کو تحلیل کردیں تاکہ دونوں تلگو ریاستوں کی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت منعقد کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔