کھیل

مرلی دھرن نے اپنی سوانح حیات پر مبنی فلم کی تشہیر کی

مرلی دھرن نے بچوں کو اسکول میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارا۔ اس سری لنکن کرکٹر نے بنیادی طور پر ایک کامیاب کرکٹر بننے کے لیے جذبہ، محنت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی پر زور دیا۔

کولکاتہ: مشہور سری لنکن کرکٹر متھیا مرلی دھرن نے اداکار مدھر متل کے ساتھ اپنی سوانحی فلم 800 کی تشہیر کی۔ فلم پروموشن کے لئے مرلی دھرن اور مدھر متل نے جمعرات کو کولکاتہ کے سالٹ لیک میں شکشا نکیتن اسکول کا دورہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی، اسکول کے طلباء کے ساتھ کرکٹ کھیلا اور بچوں کو آٹوگراف دیئے۔

اس موقع پر سالٹ لیک شکشا نکیتن کی پرنسپل محترمہ نوپور دتہ نے کہا کہ متھیا مرلی دھرن جیسے عظیم کرکٹر کی میزبانی کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ آج دنیا کے مشہور اسپن گیندبازی کے جادوگر کو اپنے سامنے دیکھ کر طلباء کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ بچے فلم میں ان کی کہانیوں اور حکمت کی باتوں کو جان کر بہت متاثر ہوئے۔

اس دوران مرلی دھرن نے بچوں کو اسکول میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارا۔ اس سری لنکن کرکٹر نے بنیادی طور پر ایک کامیاب کرکٹر بننے کے لیے جذبہ، محنت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی پر زور دیا۔  اس دوران انہوں نے ہر کھلاڑی کو ان کے شاندار کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آٹوگراف دیا۔

a3w
a3w