جرائم و حادثات

بوڑھے جوڑے سمیت تین افراد کا قتل

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے مایا پور تھانہ علاقے کے گاؤں راتورہ میں ایک بزرگ جوڑے سمیت تین افراد کا نامعلوم قاتل نے قتل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس ذرائع کے مطابق کل واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ امن سنگھ راٹھور، تمام سٹی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

مرنے والوں کے نام سیتارام لودھی (65) ، ان کی بیوی منی بائی (60) اور ان کے پڑوس میں رہنے والی ایک اور خاتون سورج دیوی (60) بتائے گئے ہیں۔

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی ہے اور اس معاملے میں جلد ہی ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی ہدایات دی ہیں۔