دہلی

کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے وسیع پیمانہ پر انتخابی مہم چلانے کے لئے کئے گئے دوروں سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ کسی سنگین یا زندگی کے لئے خطرہ بننے والے عارضہ میں مبتلا نہیں ہیں۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے وسیع پیمانہ پر انتخابی مہم چلانے کے لئے کئے گئے دوروں سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ کسی سنگین یا زندگی کے لئے خطرہ بننے والے عارضہ میں مبتلا نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی آج سماعت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

دہلی کی ایک عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ عدالت نے کجریوال کو ایک اور دھکا پہنچاتے ہوئے کل منی لانڈرنگ کیس میں طبی بنیادوں پر ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

خصوصی جج کاویری بویجا نے کہا کہ اروند کجریوال کی جانب سے کئے گئے وسیع انتخابی دورہ اور متعلقہ میٹنگس یا پروگراموں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی سنگین یا خطرناک عارضہ میں مبتلا نہیں ہیں جس کی وجہ سے اس فائدہ کے حقدار بنیں۔

دلائل کی پیشکشی کے دوران ان کے دوروں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ جج نے کجریوال کی عدالتی تحویل میں 19 جون تک توسیع بھی کردی۔ عدالت 7 جون کو ان کی باقاعدہ ضمانت کے لئے درخواست کی سماعت کرنے والی ہے۔