دیگر ممالک
ٹرینڈنگ

دکان سے سامان کی چوری کا الزام، نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ مستعفی

دکان سے سامان چوری کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ اپنے کام کی وجہ سے ہونے والے ذہنی تناؤ کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت برا اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے مجھ سے اپنی شخصیت کے بالکل خلاف کام ہوئے۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی خاتون رکن پارلیمنٹ گل ریز قہرمان نے دکان سے سامان چوری کے الزامات پر استعفیٰ دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ گل ریز قہرمان پر کپڑوں کی دکان سے سامان چوری کرنے کے 3 الزامات ہیں اور اس حوالے سے پولیس ان سے تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کو ایس آئی ٹی کی نوٹس

رپورٹس کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ نے ان الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ، جو کیا اس کی مکمل ذمے دار ہوں۔

دکان سے سامان چوری کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ اپنے کام کی وجہ سے ہونے والے ذہنی تناؤ کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت برا اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے مجھ سے اپنی شخصیت کے بالکل خلاف کام ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جو کام کیے میں ان کے حق میں وضاحت نہیں دینا چاہ رہی بلکہ میں ان کی تفصیل بیان کرنا چاہتی ہوں، لوگ اپنے منتخب کردہ نمائندوں سے بہت ہی اچھے رویے کی امید رکھتے ہیں تاہم مجھ سے اس میں کمی رہ گئی جس کی میں معذرت چاہتی ہوں۔

خاتون رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اپنی ذہنی صحت کی بہتری پر توجہ دے رہی ہوں اور اس کے لیے مجھے وقت لگے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا ہے جس کا مجھے بہت افسوس ہے، میں نے جو کیا وہ کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہے اور طبی معائنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں ٹھیک نہیں ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں پیدا ہونے والی گل ریز قہرمان اپنے خاندان کے ساتھ بچپن میں سیاسی پناہ گزین کے طور پر نیوزی لینڈ آگئی تھیں۔

a3w
a3w