مسک کی کمپنی ٹیسلا اب برطانیہ میں گھروں کو بجلی فراہم کرے گی
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا اب برطانیہ میں گھروں کو بجلی فراہم کرے گی۔ لائسنس ملنے کے بعد ٹیسلا جلد اس منصوبے پر عمل شروع کر دے گی۔
واشنگٹن: دنیا کی امیر ترین شخص کاروباری ٹائیکون ایلون مسک کا نیا منصوبہ سامنے آیا ہے جس میں وہ گھروں کو روشن کریں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا اب برطانیہ میں گھروں کو بجلی فراہم کرے گی۔ لائسنس ملنے کے بعد ٹیسلا جلد اس منصوبے پر عمل شروع کر دے گی۔
یہ منصوبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب بجلی کے بڑھتے بلوں کی وجہ سے برطانوی شہری سخت پریشان ہیں اور ٹیسلا کے میدان میں آنے سے مارکیٹ میں مسابقت ہوگی۔
برطانیہ کے انرجی ریگولیٹر آفگیم کا کہنا ہے کہ ٹیسلا انرجی وینچر کے گزشتہ برس جولائی میں شروع ہونے والے پراسس کو مکمل ہونے کے بعد بجلی فراہمی کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ٹیسلا کمپنی برطانیہ میں اپنے سولر انرجی اور بیٹری اسٹوریج کے کاروبار کو موجودہ گھریلو سپلائرز جیسے کہ آکٹوپس انرجی، برٹش گیس (CNA.L) سے براہ راست مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔
ٹیسلا موٹرز لمیٹڈ، ایک اور ذیلی ادارہ، پہلے ہی برطانیہ میں بجلی پیدا کرنے کا لائسنس رکھتا ہے۔ ٹیسلا الیکٹرک کاروں کے کچھ مالکان پاور وال ہوم بیٹری استعمال
کرتے ہیں جو اپنی گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے سولر انرجی استعمال کرتی ہے، جب کہ اضافی سپلائی کو گرڈ میں واپس فروخت کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے برطانوی شہریوں کے بلوں میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔