مہاراشٹرا

تصاویر: ملک کی پہلی الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس متعارف

یہ ہندوستان کی پہلی آل الیکٹرک ایئر کنڈیشنڈ الیکٹرک بس ہے اور اس کی رینج فی چارج 250 کیلومیٹر تک ہے۔ سوئچ موبیلٹی کو پہلے ہی اس بس کے آرڈرس مل چکے ہیں۔

ممبئی: اشوک لی لینڈ کی ذیلی کمپنی سوئچ موبیلیٹی نے نئی EiV 22 ڈبل ڈیکر ای بس کے آغاز کے ساتھ ہی الیکٹرک بس مارکیٹ میں اپنی رسائی کو یقینی بنادیا ہے۔

برقی سے چلنے والی نئی ڈبل ڈیکر بس کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہEiV 22  ہندوستان کی پہلی آل الیکٹرک ایئر کنڈیشنڈ الیکٹرک بس ہے اور اس کی رینج فی چارج 250 کیلومیٹر تک ہے۔

سوئچ موبیلٹی کو پہلے ہی اس بس کے آرڈرس مل چکے ہیں۔ یہ آرڈرس اسے ممبئی کے بیسٹ کی جانب سے ملے ہیں۔ یہ ادارہ ممبئی میں سٹی بسیں چلاتا ہے۔

سوئچ موبلٹی انڈیا کے سی ای او، مہیش بابو نے کہا کہ نئی الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسیس دو ڈپوز کرلا اور کولابا سے چلائی جائیں گی۔

ڈبل ڈیکر بس میں 65 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے نچلے ڈیک کو بھی کھڑے رہنے والوں کو ایڈجسٹ ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے بیٹری سیل چین سے درآمد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ کے لیے الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس بنانے میں کمپنی کی سابقہ ​​مہارت نے اس ماڈل کی تیاری میں ہمارا تعاون کیا ہے۔ یہ بسیں تامل ناڈو میں تیار کی جارہی ہیں۔