دہلیسوشیل میڈیامہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

مہاراشٹرا میں چلتی ٹرین میں مسلم شخص پر وحشیانہ حملہ۔ ویڈیو وائرل

مہاراشٹرا میں چلتی ٹرین میں ایک بزرگ شخص کو اُس کے ساتھی مسافرین نے تھپڑ رسید کئے اور گالی گلوج کی کیونکہ انہیں یہ شبہ ہوگیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ بیف لے جارہا ہے۔ بیسیوں افراد نے یہ منظر دیکھا۔

مالیگاؤں: مہاراشٹرا میں چلتی ٹرین میں ایک بزرگ شخص کو اُس کے ساتھی مسافرین نے تھپڑ رسید کئے اور گالی گلوج کی کیونکہ انہیں یہ شبہ ہوگیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ بیف لے جارہا ہے۔ بیسیوں افراد نے یہ منظر دیکھا۔

متعلقہ خبریں
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم

چند افراد کے چہرہ پر مسکراہٹ بھی تھی لیکن انہوں نے اس شخص کی مدد نہیں کی۔ یہ پریشان کن ویڈیو گالی گلوج سے بھرا ہوا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریبا ایک درجن افراد اشرف منیار نامی شخص سے اُس کے پاس دو پلاسٹک کے ڈبوں میں موجود گوشت جیسی شئے کے بارے میں پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا تمہارا پاس کیا ہے؟ تم کہاں جارہے ہو؟ تمہارا کہاں سے تعلق ہے؟ کیا وہاں تم کو بکرے نہیں ملتے؟ کتنے لوگ یہ کھانے والے ہیں؟ معمر شخص سہما ہوا نظر آرہا تھا۔ اُس نے کمزور سی آواز میں جواب دیا کہ وہ اپنی بیٹی کے خاندان کے لئے یہ گوشت لے جارہا ہے۔

ضلع جلگاؤں کے ساکن منیار‘ دھولے اکسپریس کے ذریعہ مالیگاؤں میں اپنی بیٹی کے گھر جارہا تھا۔ سوال کرنے والے افراد اُن کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے اور گوشت کے بارے میں مسلسل پوچھتے رہے۔ انہوں نے اپنے فونس پر اس واقعہ کی ریکارڈنگ بھی کرلی۔ ایک مرحلہ پر متاثرہ شخص نے کہا کہ اِن ڈبوں میں بھینس کا گوشت ہے۔

ایک شخص نے کہا کہ اس کی جانچ کرانے کے بعد ہمیں پتا چل جائے گا کہ یہ کس قسم کا گوشت ہے۔ یہ ساون کا مہینہ ہے۔ ہمارا تہوار ہے اور تم یہ کام کررہے ہو۔ واضح رہے کہ ہندو لوگ ساون یا شراون کے مہینے کو مقدس مانتے ہیں۔ مہاراشٹرا میں جانوروں کے تحفظ کے قانون بابتہ 1976 کے تحت گائیوں، بیلوں اور بچھڑوں کے ذبیحہ پر امتناع ہے لیکن بھینسیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

ریلوے کمشنر نے اس واقعہ کی توثیق کی ہے اور اس معاملہ میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔ ریلوے پولیس معمر شخص کو مارپیٹ کرنے والے مسافرین کو تلاش کررہی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) نے معمر شخص سے ربط پیدا کیا جو ابتدا میں شکایت درج کرانے کے لئے تیار نہیں تھا۔

پولیس نے دو ملزمین کی شناخت کرلی ہے جو دھولے کے ساکن ہیں۔ ایک پولیس ٹیم کو ان کی تلاش میں دھولے بھیجا گیا ہے۔

a3w
a3w