حیدرآباد
ٹرینڈنگ
مسلم دھوبیوں کومفت برقی‘احکام جاری
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسکیم اور طریقہ کار کی تفصیلات کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت حجام کی دکانوں‘ کپڑے دھونے کی دکانوں اور دھوبی گھاٹوں کو ماہانہ 250 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کر رہی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے لانڈری کی دکانوں اور دھوبی گھاٹوں کو ہرماہ 250 یونٹ مفت بجلی کی اسکیم کا فائدہ مسلم برادریوں سے تعلق رکھنے والے دھوبیوں کوبھی دینے کافیصلہ کیا۔
حکومت نے منگل کو احکامات جاری کرتے ہوئے تلنگانہ واشرمین کوآپریٹیو سوسائٹیز فیڈریشن لمیٹڈ، بی سی ویلفیر ڈپارٹمنٹ اور اقلیتی بہبود کے محکمے کو مسلم کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے واشرمین کو فوائد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔