جرائم و حادثات

زبردستی کیڑے ماردوا پلانے سے نوجوان خاتون فوت

بتایا گیاہے کہ یہ خاتون انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کی تھی ملزم جس کی شناخت ڈی کملاکرکی حیثیت سے کی گئی اس نے دیپاکوزہرپینے پر مجبورکردیا کیوں کہ دیپا نے اس کی دست درازی کی کوشش کومستردکردیا تھا۔

حیدرآباد: ضلع منچریال کے وینکٹاراؤ پیٹ گاؤں میں ایک دل دہلادینے والی واردات پیش آئی۔ایک 18سالہ نوجوان خاتون کوایک شخص نے کیڑے ماردواپینے پر مجبور کردیا جس کے باعث خاتون فوت ہوگئی۔

زہرپینے کے بعد اس خاتون کوسی آنند راؤ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئی۔بتایا گیاہے کہ یہ خاتون انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کی تھی ملزم جس کی شناخت ڈی کملاکرکی حیثیت سے کی گئی اس نے دیپاکوزہرپینے پر مجبورکردیا کیوں کہ دیپا نے اس کی دست درازی کی کوشش کومستردکردیا تھا۔

 یہ واقعہ بروز اتوار پیش آیا۔ملزم نے اس واقعہ کوخودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی اوروہ زیرعلاج دیپاکودیکھنے بھی گیا تاہم اس واقعہ کی گواہ 10سالہ جیونانے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کملاکر کے حرکت کوسب کے سامنے آشکار کردیا۔ملزم آٹو ڈرائیوربتایا گیا ہے۔متعلقہ پولیس نے ملزم کملاکرکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا اورمصروف تحقیقات ہیں۔

a3w
a3w