انٹرٹینمنٹ

میرا دل بہت گھبرا رہا ہے: کنگنا رناوت

اداکارہ کنگنا رناوت باکس آفس پر مسلسل 11 فلمیں فلاپ ہونے کے بعد سکون کی تلاش میں مندر پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی مندر میں بنائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دنوں سے میرا دل بہت گھبرا رہا ہے۔

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت باکس آفس پر مسلسل 11 فلمیں فلاپ ہونے کے بعد سکون کی تلاش میں مندر پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی مندر میں بنائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دنوں سے میرا دل بہت گھبرا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیجس‘ اداکارہ کنگنا رناوت کی آٹھ برسوں میں 11 ویں فلاپ فلم ہے۔ کنگنا رناوت کی باکس آفس پر ہِٹ ہونے والی آخری فلم ’تنو ویڈز منو‘ تھی جو سنہ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم ’تنو ویڈز منو‘ کے بعد کنگنا رناوت کی فلاپ ہونے والی فلموں میں ’آئی لو نیو یارک‘، ’کٹی بٹی‘، ’رنگون‘، ’سمرن‘ اور ’مانیکارنیکا‘ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ان کی فلمیں ’دی کوئین آف جھانسی‘، ’ججمینٹل ہے کیا‘، پنگا‘،’تھیلایوی‘، ’دھاکڑ‘ اور ’چندرمکھی‘ بھی فلاپ ہوئی تھیں۔

لیکن اب ’تیجس‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سکون کی تلاش میں اپنا کچھ وقت مندر میں گزاریں گی۔

کچھ روز قبل کنگنا رناوت نے فلم ’تیجس‘ کے ریلیز ہونے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو بد دعائیں بھی دیں تھیں۔کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ ’جو لوگ میری اداکاری کو برا کہہ رہے ہیں وہ زندگی بھر پریشان رہیں گے۔ کیوںکہ وہ اپنی باقی کی زندگی میں مجھے ہر روز شہرت کی بلندیوں پر جاتے ہوئے دیکھں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میں نے 15 برس کی عمر میں گھر چھوڑا اور اس وقت سے اب تک میں اپنی قسمت خود بنا رہی ہوں۔‘ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں میں ان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے فین کلب میں شامل ہو جائیں۔

میں اپنے مداحوں سے کہتی ہوں کہ وہ مجھ پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھیں۔‘