دہلی

کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا

اداکارہ و سیاستداں کنگنا رناوت نے ہفتہ کے دن ان لوگوں پر تنقید کی جنہوں نے انہیں تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کی ستائش کی ہے۔

نئی دہلی: اداکارہ و سیاستداں کنگنا رناوت نے ہفتہ کے دن ان لوگوں پر تنقید کی جنہوں نے انہیں تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کی ستائش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

کنگنا نے ان سے پوچھا کہ کیا ایسے لوگ عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے۔ سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلوندر کور کو معطل کیا جاچکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ملک میں ایرپورٹس کی سیکوریٹی سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کے ذمہ ہے۔

اس نے بھی کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ 37 سالہ اداکارہ نے ایکس پر تازہ پوسٹ میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ یوگا اور مراقبہ کیا کریں ورنہ زندگی تلخ تجربہ بن جائے گی۔

اس نے کہا کہ اتنی نفرت اور اتنی جلن مت پالئے۔ ان سے اپنے آپ کو آزاد کریں۔ ہفتہ کی صبح سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی عملہ کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے۔ ایکس پر پوسٹ میں شبانہ نے کہا کہ مجھے کنگنا سے کوئی پیار نہیں لیکن میں ایسے لوگوں میں شامل نہیں ہوں گی جو اسے تھپڑ مارے جانے کا جشن منارہے ہیں۔

شبانہ اعظمی کے شوہر جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جو ہنوز زیرسماعت ہے۔