شمالی بھارت

ای وی ایم پر میری تصویر چھوٹی اور غیر واضح : بھوپیش بگھیل (ویڈیو)

چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹربھوپیش بگھیل نے جوریاست کی راج نندگاؤں لوک سبھا نشست سے کانگریس کے امیدوارہیں،آج کہاکہ انہیں یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ان کی تصویر اپنے حریف امیدواروں کے مقابلہ میں چھوٹی اورغیرواضح ہے۔

راج نندگاؤں: چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹربھوپیش بگھیل نے جوریاست کی راج نندگاؤں لوک سبھا نشست سے کانگریس کے امیدوارہیں،آج کہاکہ انہیں یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ان کی تصویر اپنے حریف امیدواروں کے مقابلہ میں چھوٹی اورغیرواضح ہے۔

واضح رہے کہ راج نندگاؤں اوردیگر دو پارلیمانی نشستوں کنکیر اور مہاسمند پارلیمانی نشستوں پر عام انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں جمعہ کے روز پولنگ ہورہی ہے۔

بگھیل کامقابلہ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ سنتوش پانڈے سے ہے۔

انہوں نے اپنے ایک پوسٹ میں کہاکہ رائے دہندے فون کرتے ہوئے شکایت کررہے ہیں کہ ای وی ایم میں دیگر امیدواروں کی تصاویر سائز میں بڑی اورواضح ہیں۔ لیکن میری فوٹوچھوٹی اورنسبتاً غیر واضح ہے۔ الیکشن کمیشن کی درخواست کے مطابق فوٹو دی گئی تھی۔