آندھراپردیش

میرا بیٹا موزوں وقت پر سیاست میں آئیگا: شرمیلا

وائی ایس شرمیلا نے ایک دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا راجہ ریڈی ضرورت پڑنے پر سیاست میں داخل ہوگا۔

کرنول: صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی وائی ایس شرمیلا نے آج کرنول زرعی مارکٹ کا دورہ کیا جہاں انہو ں نے پیاز کے کاشکاروں سے ملاقات کی کیونکہ پیاز کی اقل ترین امدادی قیمت میں بھاری کمی کی وجہ سے کسان سخت پریشان ہیں یہاں تک کہ کسانوں کو سرمایہ کاری سے بھی محروم ہونا پڑرہا ہے۔

اس مناسبت سے وائی ایس شرمیلا نے کرنول زرعی مارکٹ کا دورہ کیا اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پیاز کے کسانوں کو حکومت فی کنٹل 3 ہزار روپئے قیمت فراہم کرے۔

بعد ازاں وائی ایس شرمیلا نے ایک دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا راجہ ریڈی ضرورت پڑنے پر سیاست میں داخل ہوگا۔