مشرق وسطیٰ

ایمرجنسی: سعودی عرب میں سگنل توڑنے پر جرمانہ نہیں ہوگا

سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز والی گاڑی کو راستہ دینے کے لیے ریڈ سگنل عبور کرنا سگنل توڑنا شمار نہیں ہوگا۔

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کے اہلکار صالح الغامدی کا کہنا ہے کہ ایمبولینس یا ایمرجنسی سروسز والی گاڑی کو راستہ دینے کے لیے سگنل توڑا جاسکتا ہے اور ایسی صورت میں جرمانے کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز والی گاڑی کو راستہ دینے کے لیے ریڈ سگنل عبور کرنا سگنل توڑنا شمار نہیں ہوگا۔

ٹریفک سلامتی کے رکن صالح الغامدی کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں سگنل توڑنا ٹریفک خلاف ورزی شمار نہیں کیا جائے گا، اگر سگنل توڑنے کی وجہ ایمرجنسی سرکاری سروسز والی گاڑی کے لیے راستہ دینا ہو۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کی گاڑی، یا ایمبولینس وغیرہ کو راستہ دینے کے لیے سگنل توڑا جاسکتا ہے اور اسے ٹریفک خلاف ورزی نہیں مانا جائے گا۔

الغامدی نے مزید کہا کہ اگر ایسی صورت میں سگنل توڑنے پر ٹریفک خلاف ورزی کا جرمانہ آجائے تو تصویر کے ذریعے اس کے خلاف کارروائی آپ کا حق ہوگا۔