شمالی بھارت

بی جے پی کی شکست کے امکان پر سرکاری عمارتوں میں کیوں آگ لگتی ہے؟: ڈگ وجئے سنگھ

سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صرف اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے امکان پر ہی ست پورہ بھون اور دیگر سرکاری عمارتوں کو کیوں آگ لگتی ہے؟ حیرت انگیز اتفاق ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج راجدھانی بھوپال کے ست پورہ بھون میں لگی آگ پر ریاستی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کے امکان پر ہی کیوں سرکاری عمارتوں میں آگ لگتی ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومتیں گرانے کا ٹھیکہ لینے والوں نے ریاست میں سیاسی بحران پیدا کیا ہے:ڈگ وجئے
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
ای وی ایم کے قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار : ڈگ وجئے سنگھ

مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صرف اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے امکان پر ہی ست پورہ بھون اور دیگر سرکاری عمارتوں کو کیوں آگ لگتی ہے؟ حیرت انگیز اتفاق ہے۔ جیسا کہ بی جے پی حکومت کا نعرہ ہے، "مدھیہ پردیش عجیب ہے، یہ حیرت انگیز ہے.” واقعی غضب ہے. بدعنوانی کرنے اور اسے چھپانے میں کوئی بھی بی جے پی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس معاملے پر ریاستی حکومت سے بھی سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا مدھیہ پردیش میں فائر سیفٹی ایکٹ نافذ ہے؟ اگر ہاں تو کیا کثیر المنزلہ عمارتوں کا فائر آڈٹ ہو رہا ہے؟ پچھلی بار ست پورہ بھون آتشزدگی کی انکوائری رپورٹ میں کون قصوروار پایا گیا؟ کیا ْقصورواروں کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی؟

ست پورہ عمارت میں 12 جون کی شام کو آگ لگ گئی تھی۔ عمارت کی تیسری منزل سے شروع ہونے والی آگ آہستہ آہستہ چھٹی منزل تک پھیل گئی۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اگلے روز کی اولین ساعتوں تک آگ پر قابو پایا جا سکا تھا۔ کانگریس اس پر مسلسل سوال اٹھا رہی ہے۔

چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے اسی دن اس معاملے میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جسے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ایک سوال سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے بارے میں کہا کہ جب بی جے پی پبلک سروس کمیشن کے ناخواندہ اراکین کو ممبر بنائے گی اور ناخواندہ لوگوں کے ذریعہ تیار کردہ جوابات کی کنجیوں سے سوال کا پرچہ بناکر ان پر غلط جواب سے نمبر دے گی تویہی ہو گا۔

a3w
a3w