دہلی

ناگالینڈ ، میگھالیہ اور تریپورہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر انوپم چندر پانڈے اور ارون گوئل نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تریپورہ میں 16 فروری، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو ایک ساتھ پولنگ ہوگی ۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کو تین شمال مشرقی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 16 فروری کو ہوں گے اور ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلیوں کے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے 2 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان

 چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر انوپم چندر پانڈے اور ارون گوئل نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تریپورہ میں 16 فروری، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو ایک ساتھ پولنگ ہوگی ۔

تریپورہ کی تمام 60 نشستوں کے لیے 21 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 30 ​​جنوری تک کاغذات نامزدگی داخل کی جاسکے گی اور 2 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔

میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لئے 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 7 فروری تک نامزدگیاں داخل کی جا سکیں گی۔ امیدوار 10 فروری تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی انتخابات ہوئے ان میں کوئی تشدد نہیں ہوا اور جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان تینوں ریاستوں میں بھی انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد نہ ہو۔

 انتخابات کو آسان بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور 300 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو مکمل طور پر خواتین چلائیں گی۔ کئی مقامات پر خواتین ووٹرز کے لیے کریچ بھی بنائے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ نوجوان ملازمین کے ذریعے الیکشن پولنگ اسٹیشنز کو زیادہ موثر طریقے سے چلایا جائے گا۔ تمام مراکز پر ضروری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس الیکشن میں ناگالینڈ کی ایک دلچسپ تصویر ہے جس میں ایک گھر آدھا ہندوستان میں اور آدھا میانمار میں آتا ہے۔ کئی جگہوں پر عارضی پل ہیں اور وہاں سے پولنگ پارٹی کو اپنے تعیناتی مرکز تک جانا پڑتا ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے۔ مارچ سے پہلے ووٹنگ کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ بچوں کے امتحا نات متاثر نہ ہوں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ تینوں اسمبلیوں کی میعاد 12، 15 اور 22 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں گزشتہ چند انتخابات سے ووٹنگ کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے اور ووٹنگ میں خواتین کی شرکت بہت زیادہ رہی ہے جو کہ جمہوریت کے لیے فخر کی بات ہے۔