حیدرآباد

مصری گنج میں زیارتِ آثارِ مبارک و جشنِ ولادت سید ناغوث الاعظم دستگیرؒ، روحانی محفل کا شاندار انعقاد

تقریب کی نگرانی سید شاہ میراں حسینی قادری (قدرت پاشاہ)، جانشین و سجادہ نشین آستانۂ عالیہ حضرت پیر سید قدرت اللہ شاہ قادری نے انجام دی، جبکہ احاطۂ درگاہ حضرت سید شاہ راجو قتال حسینیؒ، مصری گنج میں اس بابرکت اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا۔

حیدرآباد: مصری گنج، کمہاواڑی میں زیارتِ آثارِ مبارک اور جشنِ ولادت سید ناغوث الاعظم دستگیرؒ کے پُرنور موقع پر ایک عظیم روحانی تقریب منعقد کی گئی، جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

اس بابرکت محفل میں حضور سرکارِ دوعالم ﷺ، مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علیؓ، سبطِ رسول حضرت سید الشہداء امام حسینؓ اور غوثِ اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا۔ محفل کا ماحول ذکر و درود، نعت و منقبت اور روحانی کیف و سرور سے معمور رہا۔

تقریب کی نگرانی سید شاہ میراں حسینی قادری (قدرت پاشاہ)، جانشین و سجادہ نشین آستانۂ عالیہ حضرت پیر سید قدرت اللہ شاہ قادری نے انجام دی، جبکہ احاطۂ درگاہ حضرت سید شاہ راجو قتال حسینیؒ، مصری گنج میں اس بابرکت اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس موقع پر الداعی سید شاہ میراں حسینی قادری (قدرت پاشاہ) موجود رہے، جبکہ المنتظر سید مزمل علی قادری (طلحہ بابا)، خلفِ حضرت سجادہ نشین بھی محفل میں جلوہ گر تھے، جنہیں حاضرینِ محفل نے عقیدت کے ساتھ دیکھا اور سنا۔

آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، امن و بھائی چارے اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جس پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔