جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع سوریا پیٹ میں سڑک حادثہ۔تین خواتین ہلاک۔9افرادزخمی

تلنگانہ کے ضلع سوریا پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں اور تقریبا9 افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریا پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں اور تقریبا9 افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حضرت عمر فاروقؓ عدل، بصیرت اور فتوحات کا روشن مینار: مولانا صابر پاشاہ کا اظہار خیال
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ حادثہ ضلع کے موتے علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب آٹو اور بس کا تصادم ہوگیا۔اس حادثہ کے وقت آٹو میں 13افراد سوارتھے۔

حادثہ کا سبب بننے والی بس مدھیراڈپو کی ہے۔آٹومیں سوار مزدوروں کا تعلق سوریاپیٹ ضلع کے موتے منڈل سے تھا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔