آندھراپردیشتلنگانہ

ناگرجناساگرڈیم: پانی کے مسئلہ پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان آبی تنازعہ

ناگرجناساگرڈیم کے پانی کے مسئلہ پر دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان آبی تنازعہ پھرپیداہوگیا۔

حیدرآباد: ناگرجناساگرڈیم کے پانی کے مسئلہ پر دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان آبی تنازعہ پھرپیداہوگیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

یہ تنازعہ کئی برسوں سے چلاآرہا ہے۔ ناگرجناساگر ڈیم میں رائٹ کنال میں پانی کی سطح معلوم کرنے کیلئے تلنگانہ کے ڈیم کے عہدیدار پہنچے جن کو آندھرا کی طرف کے ڈیم کے عہدیداروں نے روک دیا۔

اے پی کے عہدیداروں نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے عہدیداروں کا یہاں کوئی کام نہیں ہے۔ آندھراپردیش کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے عہدیداروں کوڈیم کی ریڈنگ لینے سے روک دیا جس سے دونوں ریاستوں کے حکام کے درمیان تنازعہ پیداہوگیا۔

ناگرجناساگر ڈیم مینجمنٹ اری گیشن آفیسرس نے اس معاملہ سے تلنگانہ کے آبپاشی کے عہدیداروں اورکرشناریور مینجمنٹ بورڈ کے عہدیداروں کو مطلع کیا۔

متحدہ آندھراپردیش کی کی تقسیم کے 10 سال گزرنے کے بعد بھی تلگو ریاستوں کے درمیان کرشنا کے پانی کے حصہ کی تقسیم مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ کئی بار تبادلہ خیال کرنے کے باوجود دونوں ریاستوں کے درمیان پانی کی تقسیم پر بات چیت غیر مختتم رہی۔