کرپشن کیس میں نائیڈو ملزم نمبر37
عدالت میں داخل کردہ ریمانڈ رپورٹ کے مطابق سی آئی ڈی نے کہا کہ نائیڈو نے پوچھ تاچھ کے دوران تعاون نہیں کیا اور وہ غیر واضح انداز میں کہہ رہے ہیں کہ مخصوص مسائل انہیں یاد نہیں ہیں۔
امراوتی: کرائم انوسٹی گیشنڈپارٹمنٹ جس نے ٹی ڈی پی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو کو اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام کیس میں گرفتار کیا ہے، نے اس کیس میں سابق چیف منسٹر کو ملزم نمبر37 بنایا گیا ہے۔
عدالت میں داخل کردہ ریمانڈ رپورٹ کے مطابق سی آئی ڈی نے کہا کہ نائیڈو نے پوچھ تاچھ کے دوران تعاون نہیں کیا اور وہ غیر واضح انداز میں کہہ رہے ہیں کہ مخصوص مسائل انہیں یاد نہیں ہیں۔
عدالتی تحویل میں لینے کیلئے داخل کردہ ریمانڈ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتاری کے بعد نندیال سے وجئے واڑہ روانگی کیلئے ہیلی کاپٹر کے نظم کا پیشکش کیا گیا مگرقائد اپوزیشن نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔
نوٹ فائلس کے بارے میں ان سے سوالات کئے گئے جو اس کیس ڈیری کے ثبوتوں کا حصہ ہیں مگر بیشتر سوالات پر انہوں نے تعاون نہیں کیا اور مبہم انداز میں کہا کہ انہیں اس سلسلہ میں کچھ بھی یاد نہیں ہے۔ سی آئی ڈی نے اس کیس میں سابق سرکاری ملازمین جی سبا راؤ اور کے لکشمی نارائنہ کو بالترتیب ملزم نمبر ایک اور دو بنایا گیا ہے۔