مشرق وسطیٰ

نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی ٹرک سے 20 ہزار گولیاں لوٹ کر فرار

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک تیز اور اسمارٹ ڈکیتی کا شکار ہوئی جس میں امریکی ساختہ M-16 رائفل کے لیے 20,000‘5.56mm سے زیادہ گولیاں چوری کرلی گئیں۔

تل ابیب: گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک تیز اور اسمارٹ ڈکیتی کا شکار ہوئی جس میں امریکی ساختہ M-16 رائفل کے لیے 20,000‘5.56mm سے زیادہ گولیاں چوری کرلی گئیں۔

متعلقہ خبریں
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
حماس کے سرکردہ کمانڈرس کو شہید کرنے آئی ڈی ایف کا دعویٰ
غزہ میں حماس کی 130 سرنگوں کے راستے تباہ، اسکول کے قریب بمباری کا اعتراف

ان گولیوں کی مجموعی طور پر قیمت اوسطا 60,000 ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔یہ سامان ڈبوں میں پیک کرکے ایک ٹرک پر لادا گیا تھا جسے صحرائے نقب میں واقع "تسلیم” فوجی اڈے پر لے جایا گیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو مقامی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی تفصیلات سے پتا چلا ہے کہ ٹرک اڈے سے چار کلو میٹر دور ایک ٹریفکل سگنل پر رکا جہاں چوروں کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی۔

عوامی نگرانی کے کیمروں اور عام طور پر فوجی نقل و حمل کی حفاظت کرنے والے انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باوجود چور "تسلیم” اڈے کے آس پاس سے آسانی سے چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔

اسرائیلی فوج اسے زمینی افواج کی تربیت کا سب سے بڑا اڈہ قرار دیتی ہے۔جنوبی اسرائیل میں فوج کے کمانڈر امیر کوہن نے اس واقعے کی تحقیقیات کے لیے ایک انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے جو دوسرے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کی کارروائی کا پتا چلائے گا۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نئی بات نہیں بلکہ پہلے بھی ہوچکی ہیں۔گذشتہ برس تسلیم فوجی اڈے سے بندوق کی 26 ہزار گولیوں کی چوری کا اس وقت پتا چلا دو فوجیوں کو اس واردات کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔