جرائم و حادثات

بنڈلہ گوڑہ میں برقی شاک لگنے سے میاں بیوی جھلس کر فوت

برقی شاک لگنے سے شوہر اوربیوی جھلس کر فوت ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے بموجب غوث نگر بنڈلہ گوڑہ کے ساکن 36 سالہ تنویر اوران بیوی شاکرہ بیگم آج صبح پانی بھرنے کے دوران برقی شاک لگنے سے جھلس کر برسرموقع فوت ہوگئے۔

حیدرآباد: برقی شاک لگنے سے شوہر اوربیوی جھلس کر فوت ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے بموجب غوث نگر بنڈلہ گوڑہ کے ساکن 36 سالہ تنویر اوران بیوی شاکرہ بیگم آج صبح پانی بھرنے کے دوران برقی شاک لگنے سے جھلس کر برسرموقع فوت ہوگئے۔

بتایاجاتاہے کہ30 سالہ شاکرہ بیگم نے پانی بھرنے کیلئے سوئچ آن کیاتھاکہ سوئچ میں برقی رودوڑ گئی۔ انہیں شاک لگاتھا ان کے شوہر تنویرنے اپنی بیوی کوبچانے کیلئے سوئچ کوپکڑ لیاتھا جس کے نتیجہ میں شاک لگنے سے دونوں ہی برسرموقع جھلس کر فوت ہوگئے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے کرنٹ کے میٹرکوبندکردیا۔ مزیدبتایاجاتاہے کہ انہیں تین بچے ہیں۔

بنڈلہ گوڑہ پولیس نے دونوں لاشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کروادیا۔ دونوں کی موت سے پورے علاقہ میں غم کاماحول پیداہوگیا۔

محلہ کے لوگوں کے ایک وفد نے مالی امدادکیلئے ایم آئی ایم کے فلورلیڈراکبرالدین اویسی سے ملاقات کی۔

a3w
a3w