حیدرآباد

قطعی ووٹر لسٹ میں مرحومین اور نقل مقام کرنے والوں کے نام موجود: جی نرنجن

سینئر نائب صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی وچیرمین الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی جی نرنجن نے کہا ہے کہ ہندوستانی جمہوریت میں انتخابات الیکشن کمیشن کے رحم وکرم پر منعقد ہوتے ہیں۔

حیدرآباد: سینئر نائب صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی وچیرمین الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی جی نرنجن نے کہا ہے کہ ہندوستانی جمہوریت میں انتخابات الیکشن کمیشن کے رحم وکرم پر منعقد ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
آخری تاریخ کے بعد ووٹرلسٹ میں اندراج نہیں ہوگا: رونالڈ راس
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے کل جاری کردہ قطعی ووٹر لسٹ میں انتقال کرگئے افراد اور مکانات منتقل کرنے والے رائے دہندوں کے نام ہنوز درج ہیں جس کا کل 4 اکتوبر کو اجراء عمل میں آیا ہے۔

الیکشن کمیشن پھر ایک بار صاف وشفاف فہرست رائے دہندگان جاری کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی نرنجن نے صحافیوں کو قطعی جاری کردہ ووٹر لسٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں کئی ایسے نام اور تصاویر شائع کئے گئے ہیں جو اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔

فہرست میں کئے مکان نمبرات ایسے درج کئے ہیں جس کا سلسلہ دوسرے پڑوس کے مکانات سے نہیں ملتا۔ چنانچہ رائے دہندگان کو اپنے نام اور مکان نمبر کا اندراج کا پتہ لگانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ان غلطیوں اور بے قاعدگیوں سے الیکشن کمیشن کی نااہلی کا پتہ چلتا ہے۔

نائب صدر کانگریس جی نرنجن نے ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹیوں کے صدور کو ہدایت دی ہے کہ ووٹر لسٹ میں موجود غلطیوں اور ناموں کو حذف کرنے یا مکان نمبرات یا ناموں کے غلط اندراج سے متعلق تفصیلات جمع کرکے صدر ٹی پی سی سی کے دفتر گاندھی بھون پر روانہ کریں۔ ان غلطیوں اور کمیشن کی لاپرواہی کے خلاف کانگریس پارٹی ہائی کورٹ سے رجوع ہوگی۔