حیدرآباد

ووٹر شعور بیداری مہم، سی ای آئی نے سائیکلوتھان کو جھنڈی دکھائی

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا (سی ای آئی) راجیو کمار نے الیکشن کمشنرس انوپ چندرا پانڈے اور ارون گوئل کے ساتھ چہارشنبہ کے روز ووٹر شعور بیداری مہم کے حصہ کے طور پر یہاں کیبل برج درگم چیرو میں سائیکلو تھان اور ولکاتھان کو جھنڈی دکھائی۔

حیدرآباد: چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا (سی ای آئی) راجیو کمار نے الیکشن کمشنرس انوپ چندرا پانڈے اور ارون گوئل کے ساتھ چہارشنبہ کے روز ووٹر شعور بیداری مہم کے حصہ کے طور پر یہاں کیبل برج درگم چیرو میں سائیکلو تھان اور ولکاتھان کو جھنڈی دکھائی۔

متعلقہ خبریں
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ
لالچ سے پاک لوک سبھا انتخابات کو یقینی بنانے کی کوشش: چیف الیکشن کمشنر
جموں وکشمیر میں انتخابات ”صحیح وقت پر“ ہوں گے

چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) تلنگانہ نے حیدرآباد سائیکلنگ ریولیشن کے اشتراک سے اس پروگرام کا اہتمام کیا جس کا مقصد شہری علاقوں میں حق رائے دہی سے استفادہ سے عوام کی بے حسی، انتخابی عمل کے تئیں نوجوانوں میں جوش وخروش کو فروغ دینا تھا۔

ووٹر شعور بیداری مہم 10/ اکتوبر تک جاری رہے گی۔ تلنگانہ کے مختلف شہری علاقوں میں یہ ووٹر مہم سات دنوں تک جاری رہے گی تاکہ عوام میں رائے دہی کے بارے میں شعور کو بیدار کرنا ہے۔

یہ سائیکلیٹس، مختلف شہروں جن میں جنگاؤں، ورنگل، سدی پیٹ، کریم نگر، نرمل، نظام آباد اور کاماریڈی شامل ہیں، کا احاطہ کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرس، کمیشن کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ تین روزہ دورہ پر کل، حیدرآباد پہنچے تھے تاکہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔

دورہ کے پہلے دن کمیشن کے عہدیداروں نے قومی اور ریاستی مسلمہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔5/ اکتوبر کو چیف الیکشن کمیشن کی ٹیم، سیسٹیمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اور الیکٹورل پارٹسی پیشن(ایس وی ای ای پی) کی تصویر ی نمائش کا مشاہدہ کریں گے۔ وہ ریاست کی اہم شخصیات، معذور رائے دہندوں سے ملاقات کریں گے۔

a3w
a3w