امریکہ و کینیڈا
ناسا کا مارس ہیلی کاپٹر مریخ کیلئے نئی پرواز کرے گا
ناسا کے مطابق، ہیلی کاپٹر کو ایک بار میں تقریباً 300 میٹر کا فاصلہ طے کرنے اور سطح سے تقریباً 4.5 میٹر کی بلندی 90 سیکنڈ میں طے کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
لاس اینجلس: ناسا کا مارس ہیلی کاپٹر ہفتہ کو مریخ (سرخ سیارہ) کے لیے نئی پرواز کرے گا۔ ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔ ناسا ایجنسی کے مطابق، امید ہے کہ ہیلی کاپٹر اپنی نئی پرواز میں 10 میٹر کی بلندی تک پہنچے گا اور 203 میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں تقریباً 137 سیکنڈ کا وقت لگے گا۔ یہ مریخ پر 53ویں پرواز ہے۔
انجینیوٹی مارس ہیلی کاپٹر 18 فروری 2021 کو مریخ کے جیجرو کریٹر پر پہنچا جو ناسا کے پرس ویرینس رور سے جڑا ہوا تھا۔ ناسا کے مطابق، ہیلی کاپٹر کو ایک بار میں تقریباً 300 میٹر کا فاصلہ طے کرنے اور سطح سے تقریباً 4.5 میٹر کی بلندی 90 سیکنڈ میں طے کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔