دہلی

اپوزیشن قائدین کی میٹنگ سے ملک کو نئی سمت ملے گی: کھڑگے

کھڑگے نے ٹویٹ کیا، "آئین اور جمہوریت کی حفاظت ہماری واحد ذمہ داری ہے۔ ہماری ملاقات ملک کو ایک نئی سمت دینے کے لیے ہے۔"

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جمعہ کو ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف اپوزیشن کا یہ اتحاد ملک کو ایک نئی سمت دے گا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے بنگلہ پر دھاوا

مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا، "آئین اور جمہوریت کی حفاظت ہماری واحد ذمہ داری ہے۔ ہماری ملاقات ملک کو ایک نئی سمت دینے کے لیے ہے۔”

اس دوران کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، "بھارت جوڑو کی ہوا چل پڑی ہے، اب اس کا اثر پورے ملک میں نظر آئے گا۔ ہم ملک کو توڑنے والوں کے خلاف متحد ہو کر لڑیں گے۔”

قابل ذکر ہے کہ آج پٹنہ میں 15 اپوزیشن جماعتوں کے 27 لیڈروں کی میٹنگ ہوئی، جس میں 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اپوزیشن اتحاد کے لیے اہم سمجھی جانے والی اس ملاقات کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اگلا اجلاس جلد شملہ میں ہونے کا امکان ہے۔