حیدرآباد

ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی کی گئی، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا طنز

ریونت ریڈی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی پالیسیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد ملک کے عوام نے ان کی قربانی کو یاد کیا۔ ”جب پاکستان نے ہندوستانی شہریوں پر حملہ کیا تھا، تو اندرا گاندھی نے سخت جواب دیا تھا اور واضح کر دیا تھا کہ ہندوستان اپنی حفاظت خود کر سکتا ہے، کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ایک عظیم رہنما قرار دیا جنہوں نے اپنی قیادت سے ہندوستان کو دنیا کے سامنے باوقار مقام تک پہنچایا۔ راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر سکریٹریٹ میں ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد ریونت ریڈی خطاب کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ملک میں معاشی اصلاحات اور آزادانہ پالیسیوں کے ذریعہ ہندوستان کو ایک مضبوط ملک کے طور پر کھڑا کیا۔ نوجوانوں کو سیاست میں لانے کیلئے18 سال کی عمر میں ووٹ دینے کا حق بھی راجیو گاندھی ہی نے دیا تھا۔

ریونت ریڈی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی پالیسیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد ملک کے عوام نے ان کی قربانی کو یاد کیا۔ ”جب پاکستان نے ہندوستانی شہریوں پر حملہ کیا تھا، تو اندرا گاندھی نے سخت جواب دیا تھا اور واضح کر دیا تھا کہ ہندوستان اپنی حفاظت خود کر سکتا ہے، کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔

“انہوں نے موجودہ مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات ایسے ہیں کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کی مداخلت پر ہندوستان جنگ بندی کرتا ہے۔ بی جے پی کے رہنما،راہل گاندھی پر تنقید کر کے اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر کشن ریڈی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب ملک کو ان کی حمایت کی ضرورت تھی، وہ باہر نہیں آئے، جبکہ ہم میدان میں اتر کر تعاون فراہم کر رہے تھے۔

 آج وہی شخص راہل گاندھی کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کے قریب راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کرنے پر چند افراد نے اعتراضات کئے لیکن ایسی تنقید صرف تنگ نظر لوگوں کی طرف سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا ”ملک کے لئے قربانیاں دینے کی تاریخ گاندھی خاندان اور کانگریس پارٹی کی ہے۔ ہم ہندوستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ملک کی سلامتی کے معاملے پر ہم سیاست نہیں کریں گے بلکہ پوری سنجیدگی سے اپنا فرض نبھائیں گے۔“ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور دفاع ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی جذبہ کے ساتھ ہم کام کر رہے ہیں۔