شمالی بھارت

سنبھل کی شاہی جامع مسجد میں بعدنماز جمعہ قومی پرچم تقسیم (ویڈیو)

شاہی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں میں قومی پرچم تقسیم کئے گئے تاکہ اتحاد اور یکجہتی کا پیام عام ہو۔ یوم ِجمہوریہ کو ہم آہنگی کے ساتھ منانے کا عہد بھی کیا گیا۔

سنبھل (یوپی): شاہی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں میں قومی پرچم تقسیم کئے گئے تاکہ اتحاد اور یکجہتی کا پیام عام ہو۔ یوم ِجمہوریہ کو ہم آہنگی کے ساتھ منانے کا عہد بھی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
یوم ِ جمہوریہ برابر حقوق دینے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا سبق دیتا ہے
سنبھل جامع مسجد تنازعہ 28 اپریل کو سماعت
یوم جمہوریہ اور دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سخت سیکوریٹی
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
تلنگانہ کے 2 پولیس ملازمین کو راشٹر پتی میڈل

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شریش چندر نے بتایا کہ سنبھل کی شاہی جامع مسجد میں نماز ِ جمعہ کے بعد لوگوں میں ترنگا تقسیم کیا گیا۔

ایک مقامی شخص سید اختر نے جس نے جامع مسجد میں نماز ِ جمعہ ادا کی‘ بتایا کہ یوم ِ جمہوریہ قریب ہے۔ مسجد کی گیٹ پر قومی پرچم تقسیم کیا گیا تاکہ ہر کوئی یوم ِ جمہوریہ کو عید‘ ہولی اور دیوالی کی طرح منائے۔

ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے مکانوں‘ دکانوں اور دفاتر پر ترنگا لہرائیں جو ہمارے ملک کے عزت و افتخار کی علامت ہے۔ محمد ناظم سیفی نامی شخص نے کہا کہ ہماری مسلم برادری یوم ِ جمہوریہ کو ہر جگہ ترنگا لہراکر جوش و خروش سے منارہی ہے۔