شمالی بھارت

مذہب اور حکومت کے خلاف تبصرہ، مسلم ٹیچرس معطل

ضلع میں سرکاری اسکول کے 2 ٹیچرس کو معطل اور 2 کو نوٹس جاری کی گئی۔ معاملہ سوشل میڈیا پر مذہب اور حکومت کے تعلق سے قابل ِ اعتراض پوسٹ کرنے کا ہے۔

مہاراج گنج (یوپی): ضلع میں سرکاری اسکول کے 2 ٹیچرس کو معطل اور 2 کو نوٹس جاری کی گئی۔ معاملہ سوشل میڈیا پر مذہب اور حکومت کے تعلق سے قابل ِ اعتراض پوسٹ کرنے کا ہے۔

متعلقہ خبریں
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

ضلع مجسٹریٹ(ڈی ایم / کلکٹر) انونئے جھانے بیسک ایجوکیشن آفیسر(بی ایس اے) پردیپ کمار شرما کو ٹیچرس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

شرما نے کہا کہ انکوائری میں پایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ٹیچر ہریدم گوتم کمپوزٹ اسکول نپنیا بھگوان پور اور اسسٹنٹ ٹیچر کمپوزٹ اسکول شاہ پور عبدالحق خان نے مذہب اور حکومت کے تعلق سے قابل اعتراض تبصرے کئے۔

دونوں کو معطل کردیا گیا۔ دیگر 2 ٹیچرس ہریندر گوتم اور دیویندر ناتھ کو ایسی ہی پوسٹ پر نوٹس جاری کی گئی۔