تلنگانہ
تلنگانہ کے 2 پولیس ملازمین کو راشٹر پتی میڈل
یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی محکمہ وزارت داخلہ کی جانب سے ملک گیر سطح پر901 افراد (پولیس) کیلئے میڈلس دینے کا اعلان کیا۔
حیدرآباد: یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی محکمہ وزارت داخلہ کی جانب سے ملک گیر سطح پر901 افراد (پولیس) کیلئے میڈلس دینے کا اعلان کیا۔
ان میں تلنگانہ کے 2پولیس اہلکاروں کو راشٹر پتی میڈل سے نوازا جائے گا۔
مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق 140 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل فار گیا لنٹری، 93 پولیس اہلکاروں کو وششٹ سیوا راشٹر پتی پولیس میڈل، 668 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل فار میرٹیورٹیس سرویس، سے نوازا جائے گا۔
ریاست تلنگانہ سے13پولیس اہلکاروں کو میڈل فار گیالنٹری، 2کو راشٹراپتی پولیس میڈل دیا جائے گا۔ جن میں انٹلیجنس کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل انیل کمار اور 12ویں بٹالین کے اڈیشنل کمانڈنٹ رام کرشنا شامل ہے۔