شمالی بھارت

قدرت کسی پر ظلم نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ظلم کو قبول کرتی ہے: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بات کہی۔ تین افراد نے خود کو میڈیا کے نمائندے کے طور پر پیش کرتے ہوئے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو گولی مار کر ہلاک کیا، جب انہیں 15 اپریل کو پولیس تحویل میں طبّی معائنہ کے لیے پریاگ راج میں ایک ہاسپٹل لے جایا جارہا تھا۔

پریاگ راج (یوپی): اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ منگل کے دن مقتول گینگسٹر۔ سیاستداں عتیق احمد کے کبھی آبائی گڑھ میں رہنے والے مقام پر ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قدرت کو ایک بڑے مداوا کے طور پر پیش کرتے ہوئے دکھائی دیے، جو انصاف مہیا کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
گینگسٹر نعیم کی ڈائری کہاں ہے: ہنمنت راؤ
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ

آدتیہ ناتھ نے الٰہ آباد ویسٹ حلقہ کے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کے الٰہ آباد ویسٹ حلقہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ پریاگ راج پہنچے جہاں ناانصافی اور مظالم سے متاثر افراد انصاف کی خواہش کے ساتھ ناانصافی اور مظالم کی زمین پر آتے ہیں، مگر قدرت کسی پر ظلم نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ظلم کو قبول کرتی ہے۔

 یہ ہر ایک کا حساب بے باق کرتی ہے۔ انھوں نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بات کہی۔ تین افراد نے خود کو میڈیا کے نمائندے کے طور پر پیش کرتے ہوئے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو گولی مار کر ہلاک کیا، جب انہیں 15 اپریل کو پولیس تحویل میں طبّی معائنہ کے لیے پریاگ راج میں ایک ہاسپٹل لے جایا جارہا تھا۔

 احمد ان افراد میں شامل تھے جن پر اُمیش پال کی ہلاکت کا الزام لگایا گیا جو بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال 2005ء قتل کیس کے ایک کلیدی عینی شاہد تھے۔ اُمیش پال کو 24 فروری کو پریاگ راج دھومان گنج علاقہ میں ان کے مکان کے قریب دن دہاڑے ان کے دو سیکوریٹی گارڈ کے ساتھ گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

اس فائرنگ سے اترپردیش میں نظم و ضبط پر سنگین سوال کھڑا ہوگیا تھا اور آدتیہ ناتھ نے اسمبلی میں ریاست میں مافیا کو تباہ کرنے کا عہد کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے جلسوں میں ریاست میں بی جے پی حکومت کی میعاد کے دوران نظم و ضبط میں بہتری پر زور دیا ۔