این سی پی (ایس پی) امیدواروں کی تیسری فہرست کا اعلان
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی- شرد پوار (این سی پی-ایس پی) نے بدھ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی اور دو اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی- شرد پوار (این سی پی-ایس پی) نے بدھ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی اور دو اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ستارہ سیٹ سےششی کانت شندے کو اورراویر لوک سبھا سیٹ سے شری رام پاٹل کو راور امیدوار بنایا گیا ہے۔ مسٹر ششی کانت شندے کو این سی پی (ایس سی پی) کے موجودہ ایم پی شرینواس پاٹل کے ستارہ سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کے بعد میدان میں اتارا گیا ہے۔
این سی پی احمد نگر، بارامتی، بیڈ، وردھا، ڈنڈوری، بھیونڈی، شرور اور مدھا سیٹوں کے لیے پہلے ہی اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ شرد پوار کی بیٹی اور بارامتی کی ایم پی سپریہ سولے اپنے آبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گی۔
مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد کے لیے سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق، شیو سینا (یو بی ٹی) 21 سیٹوں پر، کانگریس 17 پر اور این سی پی(ایس سی پی) 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ ریاست میں 19 اپریل سے 20 مئی تک پانچ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔