دہلی

شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘

ایک دن قبل کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو این سی پی کا نام اور گھڑی کا انتخابی نشان دے دیا تھا۔ کمیشن نے شردپوار گروپ سے 3نام مانگے تھے اور کہا تھا کہ ان میں ایک اسے الاٹ کردیا جائے گا۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے دن شردپوار گروپ کو پارٹی کا نام ”نیشنلسٹ کانگریس پارٹی۔ شردچندر پوار“ الاٹ کیا۔

متعلقہ خبریں
سندیش کھالی کی خواتین کو شکایات واپس لینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کومکتوب
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
سفارتی تنازعہ پر بحث کیلئے این سی پی کا مطالبہ
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

ایک دن قبل کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو این سی پی کا نام اور گھڑی کا انتخابی نشان دے دیا تھا۔ کمیشن نے شردپوار گروپ سے 3نام مانگے تھے اور کہا تھا کہ ان میں ایک اسے الاٹ کردیا جائے گا۔

مہاراشٹرا میں راجیہ سبھا الیکشن ہونے والا ہے۔ شردپوار گروپ نے 3 نام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندرپوار‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردراؤ پوار اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردپوار تجویز کئے تھے۔ اس نے انتخابی نشان کے طورپر پیپل کا پیڑ مانگا تھا۔