تلنگانہ

تلنگانہ کے سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر ایف کا آپریشن جاری

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے تلنگانہ کے ملوگو ضلع کے کونڈائی گاؤں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔

حیدرآباد: نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے تلنگانہ کے ملوگو ضلع کے کونڈائی گاؤں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
سیلاب میں پھنسے40 افراد کو بچالیا گیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے پانی میں ڈوبے گاؤں کے لوگوں کو جمپنا واگو نامی ندی سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

گاؤں والوں نے مدد کے انتظار میں چند گھروں کی چھتوں پر رات گزاری۔ تقریباً 60-70 لوگ بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے بتائے جارہے ہیں۔

گاؤں والوں کو بچانے کے لیے کشتیاں لگائی جا رہی ہیں۔ قبائلی بہبود کی وزیر ستیوتی راٹھور نے بھی بچاؤ آپریشن کے لیے فوج کے ہیلی کاپٹروں کی درخواست کی ہے۔ وہ بچاؤ کے کام کی نگرانی کر رہی ہیں۔

بدھ کی رات کو ہونے والی غیر معمولی بارش سے ملوگو ضلع میں اچانک سیلاب آگیا۔ ایٹر نگرم، منگاپیٹ اور ایس ایس تاڈوائی منڈلوں میں کم از کم 30 گاؤں اور بستیاں زیر آب آگئیں۔

جمعرات کو اسی ضلع کے مورانچاپلی سے سینکڑوں دیہاتیوں کو این ڈی آر ایف نے بچایا۔