تعلیم و روزگار

آئی ایس بی حیدرآباد میں ریاگنگ، 12طلبا معطل

آئی ایس بی میں زیر تعلیم ایک جونیئر طالب علم کی یکم نومبرکو سینئرس نے ریاگنگ کی اور اس واقعہ کے ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف گروپس میں اپ لوڈ کیے گئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے انڈین اسکول آف بزنس۔ آئی ایس بی میں ریاگنگ کے واقعہ کے سلسلہ میں پر انتظامیہ نے 12 طلبا کو ایک سال کے لیے معطل کردیا ہے۔

اینٹی ریاگنگ اسکواڈ کی تحقیقات کے بعد، امکان ہے کہ مزید طلبا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آئی ایس بی میں زیر تعلیم ایک جونیئر طالب علم کی یکم نومبرکو سینئرس نے ریاگنگ کی اور اس واقعہ کے ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف گروپس میں اپ لوڈ کیے گئے۔

https://twitter.com/santosh_poola/status/1590992503846862848

ریاگنگ کے شکار طالب علم نے پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی۔ بعد ازاں متاثرہ طالب علم نے وزیرآئی ٹی تارک راما راو سے اس بات کی شکایت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا گیا۔

اسی دوران شنکر پلی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ حکام نے پولیس کے مشورہ پر 12 طلباء کو ایک سال کے لیے معطل کر دیا۔

اینٹی ریاگنگ سکواڈ کی تحقیقات کے بعد مزید طلبا کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

a3w
a3w