دہلی

سنجے اروڑہ‘ دہلی پولیس کے  نئے کمشنر

اروڑہ صندل کی لکڑی کے اسمگلرویرپن کو ٹھکانے لگانے والی ٹاملناڈو پولیس اسپیشل ٹاسک فورس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ وہ دوسرے نان اے جی ایم یوٹی کیڈر کے آئی پی ایس عہدیدار ہیں جو دہلی پولیس کے سربراہ بنے ہیں۔

نئی دہلی: وزارتِ داخلہ نے اتوار کے دن سینئر آئی پی ایس عہدیدار سنجے اروڑہ کو دہلی پولیس کا نیا کمشنر مقرر کیا۔1988 بیاچ کے ٹاملناڈوکیڈر آئی پی ایس عہدیدار سنجے اروڑہ اب تک ڈائرکٹر جنرل انڈوتبتن بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی) تھے۔ کمشنر دہلی پولیس راکیش استھانہ کی معیاد آج مکمل ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے بموجب اروڑہ صندل کی لکڑی کے اسمگلرویرپن کو ٹھکانے لگانے والی ٹاملناڈو پولیس اسپیشل ٹاسک فورس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ وہ دوسرے نان اے جی ایم یوٹی کیڈر کے آئی پی ایس عہدیدار ہیں جو دہلی پولیس کے سربراہ بنے ہیں۔

 1978ء میں دہلی پولیس ایکٹ منظور ہونے اور کمشنریٹ بننے کے بعد وہ تیسرے نان اے جی ایم یوٹی کیڈر عہدیدار ہیں۔ دہلی پولیس وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرتی ہے اور اس کے عہدیدار اروناچل پردیش۔گوا۔میزورم اینڈ یونین ٹیریٹری (اے جی ایم یو ٹی) کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں۔

 اروڑہ کو انٹرکیڈرڈپیوٹیشن دیا گیا ہے۔ وہ پیر کے دن چارج لیں گے اور تاحکم ثانی دہلی پولیس کے سربراہ برقرار رہیں گے۔ ان کا ریٹائرمنٹ 2025 میں ہے۔