حیدرآباد

تلنگانہ میں باپ، بیٹے، بیٹی اور داماد کی حکومت کو سبق سکھانے کی ضرورت: جئے رام ٹھاکر

جئے رام ٹھاکر نے موجودہ بی آر ایس حکومت کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ، بیٹے اور بیٹی کے علاوہ داماد کی جانب سے چلائی جانے والی حکومت کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلی وموجودہ اپوزیشن لیڈر جئے رام ٹھاکر نے دعوی کیا ہے کہ انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوتے ہوئے کانگریس نے ریاست کے عوام سے دغابازی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے لیڈر یہ دعوی کررہے ہیں کہ ہماچل پردیش کے عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا کیا گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ 10 وعدوں کو پورا کرنے میں وہاں کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ یہی حال مدھیہ پردیش اور راجستھان کا بھی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش کانگریس میں 18 برس سے زائد عمر کی لڑکیوں کے لئے ہر ماہ 1500 روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ایک بھی خاتون کو یہ رقم حاصل نہیں ہوئی ہے۔ فاضل بجلی والی ریاست ہونے کے باوجود ہر گھر کو 300 یونٹ بجلی فراہم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔

اس کے بجائے بجلی کی شرحوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پارٹی نے وظیفہ کی پرانی اسکیم کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس سمت کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ہم کانگریس کے جھوٹ پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔ اس کے جال میں عوام نہ آئیں۔

 انہوں نے موجودہ بی آر ایس حکومت کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ، بیٹے اور بیٹی کے علاوہ داماد کی جانب سے چلائی جانے والی حکومت کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

تمام محکمہ جات میں کرپشن ہے اور کالیشورم پراجکٹ میں سب سے زیادہ کرپشن کیا گیا ہے۔ کئی وعدوں کے باوجود بی آر ایس حکومت ان کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عوام کا یہ احساس ہے کہ نہ صرف بی آر ایس بلکہ اس کے رشوت خور لیڈروں کو بھی شکست دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کو جواب دہ بنایا جاسکے۔