کھیل

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل دلچسپ مرحلہ میں داخل

کپتان روہت شرما کے بعد سابق کپتان ویراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کی ذمہ دارانہ بیاٹنگ کی مدد سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2023 فائنل کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹ کھوکر 164 رن بنالئے۔

لندن: کپتان روہت شرما کے بعد سابق کپتان ویراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کی ذمہ دارانہ بیاٹنگ کی مدد سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2023 فائنل کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹ کھوکر 164 رن بنالئے۔

متعلقہ خبریں
Video: کوہلی تیسرے امپائر کے فیصلہ سے برہم
کوہلی کو تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی
دہلی ٹسٹ میں ڈیویڈ وارنر کی شمولیت غیریقینی
کوہلی، سچن کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں: گواسکر

اس طرح ہندوستان کو کل آخری دن جیت کیلئے مزید 280 رنوں کی ضرورت ہے۔ جس وقت آج کا کھیل ختم ہوا ویراٹ کوہلی 60 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 44 جبکہ اجنکیا رہانے 3 چوکوں کی مدد سے 20 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ قبل ازیں ہندوستان نے کسی قدر بہتر شروعات کی اور پہلی وکٹ کیلئے 41 رن بنائے۔

شمبھن گل 18 رن پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد روہت شرما اور پجارا نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط موقف میں پہنچایا تاہم ایسے وقت روہت شرما غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ روہت نے 60 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 جبکہ پجارا نے 27 رن اسکور کئے۔

روہت آؤٹ ہوتے ہی ایک رن کے اضافہ پر پجارا بھی اپنی وکٹ گنوابٹھے۔ تاہم اس کے بعد کوہلی اور رہانے نے ٹیم کو کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان ہونے نہیں دیا۔ آسٹریلیا کیلئے ناتھن لیون‘ بولینڈ اور کپتان کیومنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے کل کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اپنی دوسری اننگز 8 وکٹ پر 270 رن بناکر ڈکلیر کردی۔

آسٹریلیا کیلئے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر الیکس کیری نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے 105 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 66 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 7 چوکوں کی مدد سے 41 اور کیمرون گرین نے 25 رن اسکور کئے۔ ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے سب سے زیادہ 3 جبکہ محمد سمیع اور اومیش یادو نے 2,2 جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مختصر اسکور۔ آسٹریلیا پہلی اننگز 469 آل آؤٹ۔ ہندوستان پہلی اننگز 296 آل آؤٹ۔ آسٹریلیا دوسری اننگز 270/8 ڈکلیئر۔ ہندوستان دوسری اننگز 164/3۔

a3w
a3w