مشرق وسطیٰ

نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ پر پوری طاقت سے حملوں کا حکم دے دیا

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے ڈیل تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کے کئی دور کیے تاہم اب موساد کے مذاکرات کاروں کو قطر سے واپس بلالیا گیا ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صیہونی فوج کو غزہ پر پوری شدت سے دوبارہ حملے شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے دوبارہ جنگ شروع کررہے ہیں۔ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے تک لڑائی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
اردن میں ایک میزائل گرا
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے ڈیل تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کے کئی دور کیے تاہم اب موساد کے مذاکرات کاروں کو قطر سے واپس بلالیا گیا ہے۔ قبل ازیں حماس نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ مزید قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے الجزیرہ کو بتایا کہ انکے پاس اسرائیلی یرغمالیوں میں اب خواتین اور بچے نہیں بلکہ صرف فوجی یا فوج میں کام کرنے کرنے والے سویلین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے بدلے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی لاشوں کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمیں ان لاشوں کو نکالنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔