حیدرآباد

سکندرآباد میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح

سکندرآباد کے مولاعلی علاقے میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح نہایت شان و شوکت اور روحانی ماحول کے ساتھ عمل میں آیا۔ یہ افتتاحی تقریب 12 ستمبر بروز جمعہ نمازِ مغرب کے بعد منعقد ہوئی جس میں عقیدت مندوں اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سکندرآباد: سکندرآباد کے مولاعلی علاقے میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح نہایت شان و شوکت اور روحانی ماحول کے ساتھ عمل میں آیا۔ یہ افتتاحی تقریب 12 ستمبر بروز جمعہ نمازِ مغرب کے بعد منعقد ہوئی جس میں عقیدت مندوں اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس موقع پر قاضی پیٹ درگاہ کے سجادہ نشین اور چیئرمین تلنگانہ حج کمیٹی حضرت سید غلام افضل بیابانی رفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ نے فیتہ کاٹ کر برانچ کا افتتاح انجام دیا۔

تقریب کے آغاز پر قافلۂ سفر کے بانی و مالک الحاج مجاہد شریف نے مہمانِ خصوصی خسرو پاشاہ کی گل پوشی کرتے ہوئے عقیدت کا اظہار کیا۔ محبوب شریف نے شال پوشی جبکہ محمد سلیم نے گلدستہ پیش کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران حاضرین نے نعرۂ تکبیر اور دعائیہ کلمات کے ذریعے محفل کا روح پرور سماں باندھ دیا۔

اس تقریب میں ورنگل کے سینئر صحافی ایس ایم سعید اور اکبر ضیاء، حیدرآباد کے نامور صحافی واجد حسین کے علاوہ کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ دیگر شریک ہونے والوں میں شیخ عمر عرف تراب، عبدالغفور، واجد شریف، زاہدہ شریف، الحاج نواز شریف، ماہد شریف اور اشاز شریف شامل تھے جن کی موجودگی نے تقریب کو مزید شاندار بنا دیا۔

خطاب کرتے ہوئے خسرو پاشاہ نے کہا کہ سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا قیام عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے، جس سے عازمین کو حج و عمرہ کے سفر میں سہولت، سکون اور یکسوئی میسر ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منظم قافلے کے ساتھ جانے والے عازمین کو زیادہ اطمینان اور عبادت کے مواقع میسر آتے ہیں۔

کمپنی کے ذمہ داران نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک سمیت سال بھر کے لیے خصوصی پیکجز ترتیب دیے گئے ہیں جن میں فضائی ٹکٹ، رہائش، زمینی سفر اور زیارتوں کے مکمل انتظامات شامل ہیں۔ پروگرام کے مطابق عازمین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران متعدد بار عمرہ اور زیارتوں کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ بغداد شریف کے خصوصی پیکجز میں حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار کی زیارت اور گیارہویں شریف میں شرکت کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر خسرو پاشاہ نے خصوصی دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ سفر قافلہ عمرہ کمپنی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہر مسلمان کو بار بار اپنے گھر کی زیارت نصیب کرے۔ یہ روح پرور تقریب دعا و برکت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔