نئی نویلی دلہن سوناکشی سنہا کے حاملہ ہونے کی خبریں وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں اسپتال سے باہر نکلے لیکن اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے اور اُن کے کیمرے کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا۔

ممبئی: حال ہی میں اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نوبیہاتا جوڑے سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں اسپتال سے باہر نکلے لیکن اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے اور اُن کے کیمرے کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سوناکشی اپنے پہلے بچے کے حمل سے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو پر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی مثال بھی دی جنہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے حمل کا اعلان کردیا تھا۔
اداکارہ کے مداحوں نے کہا کہ اگر سوناکشی حاملہ ہیں تو یہ بہت ہی اچھی اور خوشی کی خبر ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اسپتال جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ حاملہ ہیں، وہ کسی دوسرے طبی مسئلے کی وجہ سے بھی اسپتال جاسکتی ہیں۔