حیدرآباد

پارکس اور درختوں کی بہترین ویڈیوز پر انعام، محکمہ جنگلات کا اعلان

محکمہ جنگلات نے کہا کہ ہریالی، سرسبزی وشادابی، شہری جنگلات کے پارکوں اور درختوں کی اہمیت کو بیان کرنے والی ریل اور ویڈیوز بھیجنے پران میں سے بہترین ویڈیوز کو منتخب کر کے ایوارڈ دیا جائے گا۔

حیدرآباد: تشکیل تلنگانہ کی دس سالہ تقاریب کے حصہ کے طورپر محکمہ جنگلات کی جانب سے ا س ماہ کی 19تاریخ کو ہریتا اتسو منایاجارہاہے۔ اس دن ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔

 محکمہ جنگلات نے کہا کہ ہریالی، سرسبزی وشادابی، شہری جنگلات کے پارکوں اور درختوں کی اہمیت کو بیان کرنے والی ریل اور ویڈیوز بھیجنے پران میں سے بہترین ویڈیوز کو منتخب کر کے ایوارڈ دیا جائے گا۔

یہ پروگرام عوامی شراکت کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلات نے ایک منٹ طویل ویڈیوز /رئیل بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔یہ رئیل اور ویڈیوز[email protected]پربھیجی جاسکتی ہیں۔