دہلی

سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی آج حلف برداری

جسٹس سنجیو کھنہ جو سپریم کورٹ کے کئی تاریخی فیصلے جیسے الیکٹورل بانڈ اسکیم کی منسوخی اور دفعہ 370کی برخواستگی کو جائز ٹھہرانا سنانے والی بنچوں کا حصہ رہے پیر کے دن 51ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) جسٹس سنجیو کھنہ جو سپریم کورٹ کے کئی تاریخی فیصلے جیسے الیکٹورل بانڈ اسکیم کی منسوخی اور دفعہ 370کی برخواستگی کو جائز ٹھہرانا سنانے والی بنچوں کا حصہ رہے پیر کے دن 51ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

تقریب حلف برداری راشٹرپتی بھون میں صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔ ان کی میعاد 13مئی 2025ء تک ہوگی۔

وہ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی جگہ لیں گے جو اتوار کو سبکدوش ہوگئے۔ جسٹس کھنہ جنوری 2019ء سے سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں۔

دہلی کے ایک اعلیٰ خاندان سے ان کا تعلق ہے۔ وہ دہلی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس دیوراج کھنہ کے بیٹے اور سپریم کورٹ کے سابق جج ایچ آر کھنہ کے بھتیجہ یا بھانجہ ہیں۔